منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

نوازشریف کی کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف نے سارے ناکام ڈنکے بجائے ، کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شریف فیملی اپنا مؤقف پیش نہیں کرسکی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوازشریف اور ان کے بچوں کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلہ محفوظ ہونے کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے، فیصلے کی گھڑی آگئی، نوازشریف نے جتنے بھی ڈنکے بجائے ان میں ناکام رہے،۔

- Advertisement -

قطری خط کے علاوہ شریف فیملی کچھ پیش نہیں کرسکی، نوازشریف نے جتنے بھی ڈنکے بجائے ان میں ناکام رہے، منی ٹریل کے بارے میں نواز شریف جانتے تک نہیں۔

علاوہ ازیں شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور فیملی کو صفائی اور مؤقف کیلئے بھرپور پورا موقع دیا گیا، شریف فیملی کو کہا گیا کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں تو انہیں پیش کریں، میری رائے ہے کہ شاید شریف فیملی اپنا مؤقف اور کوئی ٹھوس ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کرسکی۔

مزید پڑھیں: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت مکمل، فیصلہ جمعے کو سنایا جائے گا

یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف اور بچوں کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے، محفوظ فیصلہ چھ جولائی بروز جمعہ کو نوازشریف اور مریم نواز کی موجودگی میں سنایا جائے گا، مریم نواز کے وکیل کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں