تازہ ترین

فرانس میں بم دھماکےکی منصوبہ بندی کرنےکےالزام میں ایرانی سفارت کار گرفتار

ویانا: جرمنی کی پولیس نے حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے ایرانی سیاست دانوں کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کرنے پر ایرانی سفارت کار کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے ایرانی سیاست دانوں کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایرانی سفارت کار کوپولیس نے حراست میں لے لیا۔

ایرانی سفارت کار کے علاوہ بیلجیئم کی شہریت رکھنے والے جوڑے کو برسلز سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں ایرانی نژاد ہیں۔

پولیس نے ایرانی سفارت کار اسداللہ اے کو جرمنی سے گرفتار کیا ہے وہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفارت خانے میں تعینات ہیں۔

آسٹریا نے ایران سے اسداللہ اے کا سفارت کار کا درجہ ختم کرنے کا کہا ہے لیکن آسٹرلیا خود بھی سفارتی استثنیٰ ختم کرسکتا ہے۔

دوسری جانب تہران نے اس قسم کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی سفارت کار کی گرفتار ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی صدر حسن روحانی جوہری معاہدے پربات چیت کے لیے آج آسٹریا پہنچ رہے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کے اصرار کے باوجود ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -