جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تحریک انصاف نیب کے فیصلے پر ناراض: فیصلہ غیر قانونی ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نیب کے فیصلے پر اظہارِ ناراضی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے نیب کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے والے کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے نیب کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے فیصلے سے آئین شکنی ہو رہی ہے، نیب کا فیصلہ آئین شکن ہے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث شخص کو فوری گرفتار کیا جانا چاہیے، یہی آئین کا تقاضا ہے، الیکشن میں حصہ لینے پر اسے کیوں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو انھیں فوری گرفتار کیا جائے۔

نیب کا سیاست دانوں کو الیکشن تک گرفتار نہ کرنے کا بڑا فیصلہ


واضح رہے کہ آج نیب ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن میں شریک سیاست دانوں کو 25 جولائی تک گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

نیب نے اس سلسلے میں خواجہ آصف، رانا افضل، رانا مشہود اور رائے منصب کے مقدمات بھی مؤخر کرنے کا  فیصلہ کیا ہے، تاہم نیب نے کہا کہ مبینہ الزامات کی شکایات پر انویسٹی گیشن جاری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں