ساہیوال: مسلم لیگ نواز گروپ کے صدر شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انھیں حکومت دوبارہ ملی تو کپڑے بیچ کر بھی بھاشا ڈیم بنا دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب کے شہر ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے میں اسٹیج پر چڑھنے سے قبل وہ لڑکھڑا کر گرنے لگے تو ساتھیوں نے تھام لیا، گرنے نہیں دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر پشاور اور کراچی نے ووٹ دیا تو پاکستان کو ترکی اور ملایشیا جیسا بنادیں گے، خیال رہے کہ اکتیس مئی کو ختم ہونے والے پانچ سالہ دورِ حکومت میں انھوں نے نہ بھاشا ڈیم بنایا نہ پاکستان کو پاکستان بنایا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ اقتدار کے لیے ووٹ مانگنے نہیں آئے، آج کئی ملک ہم سے آگے نکل چکے ہیں، ایٹمی طاقت ہیں مگر کشکول ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ پانچ سالہ دور میں ن لیگ نے نہ کشکول توڑا نہ ملک کو ترقی کی راہ پر گام زن کیا۔
شہباز شریف نے کا کہنا تھا کہ ہماری نیب میں حاضری ہوتی رہتی ہے جب کہ نیازی اور زرداری پارسا ہیں، صرف ن لیگ کے لوگوں کو روز نوٹس آتے ہیں، گرفتار ہوتے ہیں۔
کالا باغ ڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، نہیں بننے دیں گے، اسفند یار ولی
ن لیگ کے صدر نے دعویٰ کیا کہ چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے، کہا ن لیگ حکومت کے منصوبے عوام کے سامنے ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے بڑے سیاسی حریف چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا خان صاحب، سیاست آپ کو نہیں آتی جاکر کسی خانقاہ میں بیٹھ جائیں، مزید کہا کہ انھوں نے ڈینگی کے لیے پشاور میں کچھ نہیں کیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔