جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نوازشریف کو سزا ہوئی تو ن لیگ ہلکی پھلکی موسیقی گائے گی، پکا راگ نہیں گایا جائے گا،شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو سزا ہوئی تو ن لیگ ہلکی پھلکی موسیقی گائے گی، پکا راگ نہیں گایا جائے گا، نوازشریف اورمریم نوازدونوں کو جیل ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑا ملک ہے، یہاں پر ہر روز اہم ہے،  لوگ آتے جاتے ہیں، پاکستان قائم رہنے کے لئے بنا ہے، کوئی ملزم ہے تو قانون کی گرفت میں آنا چاہئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو  ہر صورت پاکستان آنا ہوگا، اگر فیصلہ نواز شریف کیخلاف آیا تب بھی اپیل کرنے کیلئے انہیں دس دن کے اندر پاکستان  آنا ہوگا، نوازشریف اور  مریم نواز  دونوں کو  جیل ہوسکتی ہے، جیل میں نوازشریف کے ساتھ کیا ہوگا معلوم نہیں۔

- Advertisement -

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف کو سزا ہوئی تو  ن لیگ ہلکی  پھلکی موسیقی گائے گی پکا راگ نہیں گایا جائے گا ، 10 روز  میں صورتحال واضح ہو جائے گی لیکن کبھی کبھی شک ہوتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک خاندان ہیں پارٹیاں آتی اورچلی جاتی ہیں، آج اہم فیصلہ آنے والا ہے، قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، راولپنڈی کوآگےلے کر جانا ہے، ہم نے بہت پہلےہی تعلیم عام کی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ یقین دلاتا ہوں عمران خان کے ساتھ حکومت بنائیں گے، قبضہ گروپ مافیا کو ن لیگ والوں نے ٹکٹ دے دیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں