منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کیپٹن صفدر پیر سے پہلے کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیب نے نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر پیر سے پہلے کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا اور ہنگامی بنیادوں پر وزارت داخلہ کو یاد دہانی کاخط لکھ دیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر پیر سے پہلے کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب نیب نے نواز شریف،مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے نیب ہیڈکوارٹرزکی جانب سے کل وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا اور وزارت داخلہ کو شریف خاندان کیخلاف فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نیب ذرائع کا کہنا تھا نوازشریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کرلیا جائے اور دونوں کی گرفتاری میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔


مزید پڑھیں :  ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف / مریم نوازکو قید کی سزا


نیب ذرائع کے مطابق نیب کو ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلےکی مصدقہ کاپی مل گئی ہے، پیر کو احتساب عدالت سےنواز شریف،مریم نواز ،کیپٹن صفدر کے وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔

فیصلے میں نواز شریف کو دس سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں