اشتہار

سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو انڈین فلموں میں موقع نہ دینا صرف سیاست ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان آج کل امریکا کے مختلف علاقوں میں ایونٹ منعقد کرنے کے لیے موجود ہیں، گزشتہ روز انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران نمائندہ اے آر وائی نے سلمان خان سے سوال کیا کہ بالی ووڈ کی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو موقع نہیں دیا جاتا جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی پوائنٹ اسکورننگ ہے، سب کو موقع ملنا چاہیے، ویسے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ہماری فلموں میں آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر ٹائیگر زندہ ہے کہ ہیرو کا کہنا تھا کہ ’وہاں یا پھر یہاں دونوں ممالک میں فلمیں ریلیز ہوتی ہیں تو میرے خیال سے یہ ایک ہی بات ہے‘۔

سلمان خان کو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سندھی اجرک بھی تحفے میں دی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں