تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

الیکشن 2018 : عمران خان آج پارٹی منشورکا اعلان کریں گے

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پارٹی منشور کا اعلان کریں گے، جس کے بعد شام 7 بجے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کاانتخابی منشور آج پیش کیا جائے گا، عمران خان آج دوپہر ایک بجے اسلام آباد میں عام انتخابات کے سلسلے میں پارٹی منشور کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

انتخابی منشور میں خیبرپختونخواہ بلین ٹری کا منصوبہ ملک کے باقی صوبوں میں لے جانے کا پلان ہے اور ابتدائی مرحلے میں 10ارب درخت لگانے کا ہدف دیا جائے گا جبکہ انتخابی منشور میں داخلی سیکیورٹی کو مربوط بنانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ملکی داخلی سیکیورٹی کے لیے نیا ادارے کا قیام ، نیشنل سیکیورٹی آرگنائزیشن داخلی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی، نیشنل سیکیورٹی آرگنائزیشن کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے اور تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سیکیورٹی آرگنائزیشن کے رکن ہوں گے ، یہ بھی انتخابی منشور کا حصہ ہے۔

انتخابی منشور میں پی ٹی آئی اقتدارمیں آکر داخلی سیکیورٹی پر اقدامات، آزاد خارجہ پالیسی کا اعلان ،تعلیم اور صحت کے لیے وافر رقم مختص کرنے کا اعلان، چھوٹے کسانوں کی خصوصی مراعات بڑھانے کا اعلان اور تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات شامل ہے۔

منشور کے باضابطہ اعلان کے بعد کپتان عوامی اجتماع سے خطاب کے لئے قمبرشہداد کوٹ روانہ ہوں گے، شام چھ بجے سکھرایئر پورٹ اتریں گے، جس کے بعد وہ شام سات بجے قمبر شہداد کوٹ پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔


مزید پڑھیں : نواز شریف ضرور پاکستان آؤ لیکن نیلسن منڈیلا بننےکی کوشش نہ کرنا ، عمران خان


واپسی پر سکھر مال روڈ پر ریلی سے رات نو بجے خطاب کریں گے، سکھر میں خطاب کے بعد عمران خان واپس اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

گذشتہ روز خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ  کیپٹن صفدر گرفتاری دینے ایسے آیا جیسے کشمیر فتح کرکے آیا ہے، کیپٹن صفدر کو شرم آنی چاہیے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سنا ہے جمعہ کو باپ بیٹی پاکستان آرہے ہی، ضرور آؤ لیکن نوازشریف نیلسن منڈیلا بننےکی کوشش نہ کرنا،  نواز شریف کا فیصلہ آنے پر حمزہ اور شہباز دونوں نے ہاتھ اٹھاکر میرا شکریہ ادا کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -