جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حج 2018، پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ائیر لائن پی آئی اے نے حج آپریشن 2018 کا فلائٹ شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق دوسو پروازوں کے ذریعے ساٹھ ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جاۓ گا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری حج شیڈول کے مطابق کراچی سے پہلی حج پرواز پی کے 7001 14جولائی کو علی الصبح 300 سے زائد عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی اس موقع پر قومی ائیرلائن کے سی ای او مشرف رسول و دیگر افسران زائرین کو الوداع کہیں گے۔

دوسری حج پرواز 14جولائی کو صبح 6 بج کر55منٹ پر  پی کے 7003 اسلام آباد سے 300سے زائد عازمین کو لیکر مدینہ کے لیے روانہ ہوگی اسی طرح تیسری حج پرواز 07 جولائی کو لاہور سے مدینہ کے لیے دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوگی۔ چوتھی حج پرواز پی کے0763 سترہ جولائی کو فیصل آباد سے دوپہر 2بجکر50منٹ پر 300سے زائد عازمین کو لیکر جدہ روانہ ہوگی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: قومی ایئر لائن کے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل

پی آئی اے اس سال بھی اپنے ہی طیاروں سے حج آپریشن مکمل کرے گی، شیڈول کے مطابق ساٹھ ہزار سے زائد عازمین کو 150 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کریں گے  جبکہ عازمین کی سعودی عرب روانگی 14 جولائی سے 15 اگست تک جاری رہے گی۔ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی پاکستان واپسی کا آغاز 27 اگست سے شروع ہوگا۔

 


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں