جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

افغانستان: طالبان کے فوجی ٹھکانوں پر حملے، 40 اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان میں طالبان کی جانب سے فوجی ٹھکانوں پر حملے کے نتیجے میں چالیس فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے شمالی افغان صوبے قندوز کے ضلع دشتِ آرچی میں قائم فوجی ٹھکانوں پر کیے جانے والے اس بڑے حملے میں کم از کم چالیس فوجی ہلاک ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اپنی نوعیت کا بڑا دہشت گرد حملہ کیا ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان مقابلہ بھی جاری ہے۔

- Advertisement -

طالبان کا حملہ، 19 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی


دوسری جانب ترجمان افغان وزارت دفاع محمد ردمانش کا کہنا ہے کہ طالبان کے ان تازہ حملوں میں درجنوں فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مقابلے میں طالبان کو بھی بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ سے بیس کے درمیان بتائی ہے جبکہ افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک شدگان چالیس سے بھی زائد ہیں۔


افغان صوبے غزنی میں طالبان کا حملہ، افسران سمیت 14 پولیس اہلکار ہلاک


خیال رہے کہ گذشتہ ماہ افغان صوبے قندوز میں ہی طالبان نے پولیس کے ہیڈ کوارٹر کو نشانا بنایا تھا جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مہینوں قبل افغان دارالحکومت دھماکے سے گونج اُٹھا تھا، کابل کی مقامی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں