جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رینجرز کی کارروائی کے دوران دہشت گرد نے چھت سے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران دہشت گرد نے چھت سے چھلانگ لگادی جو بعد ازاں اسپتال منتقل کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کارروائی کی۔

کارروائی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیف اللہ نے 2 منزلہ عمارت میں پناہ لے رکھی تھی۔ فرار کی کوشش میں دہشت گرد نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی تھی۔

چھت سے چھلانگ لگانے کے دوران دہشت گرد زخمی ہو گیا تھا، اسپتال منتقل کرنے کے دوران دہشت گرد سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق دوران ہلاک دہشت گرد مشرف محسود عرف سیف اللہ متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جس میں میجر (ر) نوخیز کا اغوا بھی شامل ہے۔

کارروائی میں دہشت گرد کے 4 ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں احمد نواز، محمد عزیز، محمد زعفران اور محمد نور شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 کلو بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینیڈ، پریما، 2 رول ڈیٹونیٹنگ تار جبکہ تلاشی کے دوران دہشت گرد سے ایک عدد پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ملزمان قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں