ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

انتخابات میں کامیابی کایقین ہے، وزیراعظم منتخب ہوا تو کرپشن ،غربت کیخلاف مہم چلاؤں گا،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کا یقین ہے، وزیراعظم منتخب ہوا تو کرپشن اور غربت کے خلاف مہم چلاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کایقین ہے، جب تک آخری بال نہ پھینک دی جائے میچ ختم نہیں ہوتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم منتخب ہوا تو کرپشن ،غربت کیخلاف مہم چلاؤں گا، چین کی مثال ہے کس طرح انہوں نے عوام کوغربت سے نکالا، اس سلسلے میں میں ہم نے چینی حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

- Advertisement -

افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکی فوج کی موجودگی میں افغان مسئلے کا سیاسی حل کم ہے، عوام کرپٹ سیاسی لیڈرز کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ سب مل گئے، اسے غیر جمہوری،پری پول رگنگ قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خطاب میں کہا تھا کہ ملک کا 300 ارب چوری کر کے ایک منی لانڈررجعلی منڈیلا بن کے پاکستان آ رہا ہے۔حیرانی ہے کہ کس قسم کے لوگ اسے ائیر پورٹ لینے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف عوام سے نواز شریف کے لیے ایئر پورٹ جانے کی اپیلیں کر رہا ہے اصل میں اندر سے خوش ہے کہ نواز شریف پکڑا گیا تواُسے موقع مل گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں