منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب: سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ، ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے صوبے قاسم میں قائم ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر عالمی شدت پسند گروہ داعش نے حملہ کیا تھا کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ حملے کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے جبکہ اس حملے میں داعش کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

- Advertisement -

صوبہ قاسم کے علاقے بریدہ میں ہونے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار سمیت ایک غیر ملکی باشندہ بھی مارا گیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں داعش کے تین شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔


ترکی: داعش سے تعلقات کا الزام، 18 مشتبہ افراد گرفتار


عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کی جانب سے باقاعدہ حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے تاہم انہوں نے ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کیے جس سے اندازہ ہوسکے کہ واقعی یہ حملہ انہوں نے کیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں چین، پاکستان، روس اور ایران کے انٹیلی جنس سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں‌ افغانستان سے داعش کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا تھا۔


داعش سے نمٹنے کے لیے چین، پاکستان، روس، ایران کا مشترکہ اجلاس


علاوہ ازیں گذشتہ ماہ ترکی کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے دہشت گرد گروپ داعش کے ساتھ تعلق رکھنے کے شبے میں 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں