بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سو سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئر لائن کے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سو سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی ارکان میں سے ایک رکن حج بھی ہے جس کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے، قومی ایئرلائن کی پرواز 300 سے زائد خوش نصیبوں کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔

قبل ازیں ایئرپورٹ پر حج آپریشن کےآغاز پر ایک شاندار تقریب بھی ہوئی، تقریب میں سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور ریاض حسین نے عازمین کو الوداع کہا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

حج فلائٹ آپریشن کے دوران 200 پروازیں چلائی جائیں گی جن میں 60 ہزار سے زائد عازمین حج کے لیے جدہ اور مدینہ پہنچائے جائیں گے۔

پی آئی اے کا قبل از حج فلائٹ آپریشن 15 اگست تک جاری رہے گا، فلائٹ آپریشن میں بوئنگ 777 ایئربس 320 طیارے استعمال کیےجائیں گے۔

خیال رہے کہ پی آئی اے اس سال بھی اپنے ہی طیاروں کے ذریعے حج آپریشن مکمل کرے گی ،قومی ائرلائن کے حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیارے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ عازمین حج کی 14 جولائی کو شروع ہونے والی روانگی کا سلسلہ 15اگست تک جاری رہے گا، جبکہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے بعد ازحج آپریشن 27 اگست سے شروع کیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں