ماسکو: فیفا ورلڈ کپ دوہزاراٹھارہ میں تیسری پوزیشن کے لیے آج انگلینڈ اور بیلجئیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے لیے درمیان کانٹے درا مقابلے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018 میں تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
بیلجیئم کے خلاف اہم میچ میں انگلینڈ کو ایک بار پھر ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیری کین سے امیدیں وابستہ ہیں جبکہ دوسری جانب بیلجیئم کے ایڈن ہیزرڈ ہیں۔
فیفا ورلڈکپ کے اعدادوشمار پرنظر ڈالی جائے تو اب تک ایونٹ میں ہونے والے 62 میچوں میں 161 اسکور ہوچکے ہیں جس میں فی میچ گول اوسط .26 رہا۔
ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے تک سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز بیلجیئم کو حاصل ہے جس نے ایونٹ میں 14 گول اسکور کیے۔
فٹبال ورلڈ کپ 2018: کروشیا فائنل میں پہنچ گیا
خیال رہے کہ 12 جولائی کو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔