جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

چین اور سعودی عرب کی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : عالمی برادری کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے نقصان پرافسوس کا اظہار کیا گیا، چین اور سعودی عرب کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی اور قیمتی جانوں کے نقصان پرافسوس کا اظہار کیا گیا۔

چین نے مستونگ دھماکے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بھی آرمی بپلک اسکول کی طرح افسوسناک اور قابل مذمت ہے، دہشتگردی کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

سعودی عرب نے بھی مستونگ اور بنوں دھماکوں کی شدید مذمت کی اور جانوں کے نقصان پرافسوس کا اظہار کیا گیا، سعودی وزارت خارجہ کے کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


مزید پڑھیں : امریکا کی پاکستان میں انتخابی امیدواروں پرحملوں کی مذمت


اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں انتخابی امیدواروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارہمدردی کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھرنوئرٹ کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے پاکستانی عوام کوجمہوری حق سے محروم رکھنے کی سازش ہیں۔ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

یاد رہے گذشتہ روز صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنرمٹینگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 129 افراد شہید جبکہ146 زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران ایک ہفتے میں 4 دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں جن میں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں