جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نوازشریف اور مریم کے ساتھ دھوکا ہوا، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلزپارٹی کےرہنما اور سینیٹر اعتزازاحسن نےکہا ہےکہ نوازشریف اورمریم کے ساتھ اتنا بڑا دھوکا ہواجو میں نے اب تک کی سیاسی زندگی میں نہیں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے میاں صاحب اور مریم کو دھوکا دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم کے ساتھ اتنا بڑا دھوکا ہوا جو میں نے اب تک کی سیاسی زندگی میں نہیں دیکھا، مسلم لیگ ن کی قیادت نے وہ کر دکھایا جو 1757 میں نواب سراج الدوالہ کے ساتھ ہوا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کل نوازشریف کے استقبال کے لئے لوگ نہیں نکلے: خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیں: لوگوں نے نوازشریف کا استقبال نہ کر کے زندہ دل ہونے کا ثبوت دیا، زعیم قادری

بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب جب بتایا گیا کہ جہاز روالپنڈی کی طرف جاچکا پھر بھی وہ نعرے لگاتی رہیں کہ ہم نوازشریف کے استقبال کیلیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نیب سے سزا یافتہ مجرم نے لندن روانگی سے قبل لیگی کارکنان سے اپیل کی تھی کہ وہ بڑی تعداد میں علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچیں، مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہزاروں افراد سڑکوں پر اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے نکلیں گے۔

 خیال رہے کہ نوازشریف اور مریم گزشتہ روز لندن سے براستہ ابو ظہبی اور پھر پاکستان پہنچے جہاں انہیں جہاز کے اندر ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا اور پھر نیب عدالت سے استدعا کرنے کے بعد دونوں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں