اسلام آباد: راول ڈیم میں کیمکل ملائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں واقع راول ڈیم کے میں اچانک ہزاروں مردار مچھلیاں پانی کی سطح اور خشکی پر آگئیں، حکام نے کیمیکل ملائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: راول ڈیم کے پانی میں زہریلا کیمیکل ملائے جانے کا انکشاف
واضح رہے کہ روال ڈیم میں گزشتہ سال بھی کیمیکل ملانے کا مقدمہ درج ہوا تھا مگر پولیس نے تین ملزمان سہیل عباسی، محسن، راجہ جہانگیر اور راجہ جلیل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ روال ڈیم سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو پینے کے پانی کی ترسیل کی جاتی ہے۔