جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے انتخابی صورت حال قوم کے سامنے رکھنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی صورتحال قوم کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کردیا اور کہا الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد پر سمجھوتہ نہ کرے، کچھ جماعتیں شکست کے آثار دیکھ کر دھاندلی کا بیانیہ تراش رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے  الیکشن کمیشن سے انتخابی صورتحال قوم کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد پر سمجھوتہ نہ کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  شفافیت پر اٹھنے والی آوازوں کا تجزیہ کمیشن کی ذمےداری ہے،  بتائے عدم شفافیت اور غیر منصفانہ ماحول کے دعویدار کتنے سچے ہیں۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کچھ جماعتیں شکست کے آثار دیکھ کردھاندلی کابیانیہ تراش رہی ہیں، جماعتیں مسترد کیے جانے کو دھاندلی سے منسوب کرنے کے لئے متحرک ہیں، نون لیگ کے لیے مشکل ترین مرحلہ ہے ،ایمپائر اپنی مرضی کا دستیاب نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بتائے انتخابات متنازع بنانے کی کوشش نہیں، انتخابات سے قبل جائز تحفظات کاخاتمہ کمیشن کی ذمے داری ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ الیکشن عدم استحکام کا وسیلہ بنانے والوں سے نمٹنا کمیشن کے ذمے ہے، الیکشن کمیشن سنگینی کا احساس کرے اور فوراً حقیقی منظر نامہ سامنے لائے۔

واضح  رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس روز عام تعطیل کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں