جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

یو اے ای میں جیٹ اسکی رکھنے والوں کیلئے بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں جیٹ اسکی ( واٹربائیک) رکھنے والوں کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیے ہیں ، جن کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار درہم تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے آبی ٹرانسپورٹ کے مالکان کے لئے جرمانوں کے بارے میں ایک نوٹس جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے ایسے رہائشی جو جیٹ سکی کے انجن کا نمبر چھپاتے ہیں یا ترمیم کرتے ہیں، انھیں 50 ہزار درہم کے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

- Advertisement -

اگر کوئی شخص مذکورہ بالا ضابطے کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کی جیٹ سکی ضبط اور لائسنس معطل کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل بھی ٹرانسپورٹ کے شعبے نے ساحلی سمندر پر جانے والوں کے لئے جیٹ سکی کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق ساحل سمندر سے 200 میٹر سے زائد جیٹ سکی چلانے پر جرمانہ ہوگا۔

بالترتیب پہلی سزا 500 درہم دوسری 1000 درہم اور تیسری درہم 2000 ہوگی جبکہ تیسری سزا میں ایک ماہ کے لئے جیٹ سکی بند بھی کی جاسکتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں