اشتہار

دبئی:‌ اہلیہ کی جاسوسی کے الزام میں شوہر کو سزا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : دبئی کی عدالت نے خاتون کا حلیہ اپنانے اور برقع پہن کر ہم وطن اہلیہ کی جاسوسی کرنے والے بھارتی شخص پر 2 ہزار درہم جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے میٹرو اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکار نے نقاب پوش خاتون کو تلاشی لینے کی غرض سے روکا اور نقاب الٹنے کو کہا تو برقع میں کوئی خاتون نہیں بلکہ 37 سالہ بھارتی شخص تھا، جو اپنی بیوی کی جاسوسی کررہا تھا۔

دبئی پولیس نے خاتون کا حلیہ اپنانے اور برقع زیب تن کرکے دبئی شاہراہوں اور میٹرواسٹیشن پر پھرنے کے جرم میں بھارتی شخص کو گرفتار کرکے عدالت کے شامنے پیش کردیا تھا۔

- Advertisement -

عدالتی دستاویزات کے مطابق گرفتار شخص نے عدالت میں خاتون کا لباس پہن کر اپنی اہلیہ کی جاسوسی کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے اپنی ہم وطن بیوی پر شک تھا کہ وہ دبئی میٹرو اسٹیشن پر کسی غیر مرد سے ملاقات کرنے جارہی ہے‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 37 سالہ بھارتی شخص عدالت کو بتایا کہ ’میں اپنی اہلیہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنا چاہتا تھا، اس لیے خواتین کا حلیے میں برقع پہن کر اپنی اہلیہ کا تعاقب کررہا تھا تاکہ اسے شک نہ ہو‘ لیکن پولیس اہلکار نے مجھے ہی حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت میں استغاثہ نے درخواست کی کہ مجرم کو ملک بدر کردیا جائے تاہم عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل بغور سننے کے بعد گرفتار شخص پر 2 ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں