کراچی: رینجرز نے عام انتخابات سے چند روز قبل کراچی میں الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے اہم کارروائی کی۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد بلال لودھی اور محمد ارشاد کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان الیکشن سے قبل امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے تھے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک سے ہے۔
ملزمان کو ایم کیو ایم لندن سیکریٹریریٹ نے مالی وسائل بھی فراہم کیے تھے۔ ملزمان نے دوران تفتیش کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔