اشتہار

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس جعلی ہیں ، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب کرکے گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس جعلی ہیں، کسی شہر کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کے حوالے سے گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ، اس بارے میں شہری محتاط رہیں۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کے حوالے سے جعلی تھریٹ الرٹس گردش کررہے ہیں ، جنہیں آئی ایس پی آر سے منسوب کیا گیا ہے ، آئی ایس پی آر نے کسی شہر کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا ۔

- Advertisement -

سوشل میڈیاپرآئی ایس پی آر سے منسوب کرکے گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس جعلی ہیں ۔

ترجمان نے ہدایت کی کہ شہری ان جعلی خبروں سے محتاط رہیں کیونکہ ان کا مقصد لوگوں میں الجھن اور ابہام پیدا کرکے ہراسگی پیدا کرنے ہے۔

  آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی اطلاعات کی تصدیق کیلئے آئی ایس پی آر کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں