جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فوج الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت ذمہ داریاں انجام دے گی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت ذمہ داریاں انجام دے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو الیکشن کمیشن سے معاونت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ الیکشن قوانین اور مینڈیٹ کے مطابق معاونت کی جائے، عوام کو جمہوری حق استعمال کرنے کے لیے پر امن، محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردارنہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سینیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردار نہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لئے امن کی صورتحال بہترکی جارہی ہے، پرنٹنگ پریس کے لئے بھی پاک فوج کے جوان تعینات ہیں،3 لاکھ 71ہزار جوان ملک بھر کے پولنگ اسٹیشن پرتعینات ہوں گے۔

میجرجنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ الیکشن سے تعلق نہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پرعمل کررہےہیں اور امن کی صورتحال بہتر کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردارنہیں ہے، افواہیں تھیں جوانوں کو احکامات جاری کئے گئے، جو سراسر غلط ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں