اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق ریٹرننگ افسران کو ہدایات نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق ریٹرننگ افسران کو ہدایات نامہ ارسال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن نے تمام آر اوز کو مراسلے بھجوادئیے ہیں، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پرایزئیڈنگ افسران ووٹوں کی گنتی کے بعد فارم 45 تیار کریں گے، فارم 45 میں امیدواروں کے ووٹوں کی تفصیلات درج ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بچ جانے والے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات فارم 46 میں درج ہوگی، نتائج کی تصدیق شدہ کاپی امیدواروں کو موقع پر جاری کی جائے گی جبکہ نتائج کی کاپی وہاں موجود پولنگ ایجنٹ کو بھی دی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

پریزائیڈنگ افسر انتخابی مواد پیکٹ میں بند کرکے آراو کو بھجوائے گا، نتائج کی تیاری کے لیے پریزائیڈنگ افسر تحریری نوٹس جاری کرے گا، نوٹس میں مقام اور وقت کا تعین کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نتائج امیدواروں اور ان کے ایجنٹس کی موجودگی میں جمع کیے جائیں گے، ریٹرننگ افسران نتائج سے قبل گنتی سے بچ جانے والے بیلٹ پیپرز کا جائزہ لیں گے، پریزائیڈنگ افسران کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام تعطیل کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل سہولت سے جاری رہنے کے لیے 25 جولائی کو تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگا جو شام چھ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا، خیال رہے کہ ووٹنگ کے وقت میں پہلی بار ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں