تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

برطانیہ میں عادی مجرم کا 668 جرائم کا ریکارڈ

لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عادی مجرم نے 668 ویں بار جرم کیا ہے جو بذات خود ایک ریکارڈ ہے، پیٹرک نے پہلا جرم 14 سال کی عمر میں کیا، اب تک 23 برس جیل میں گزارے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 62 سالہ پیٹرک ریان نے پہلا جرم 14 برس کی عمر میں کیا تھا اور اب تک وہ 23 برس مختلف جیلوں میں قید رہے ہیں، اپنی 50 ویں سالگرہ پر بھی ریان جیل میں ہی تھے، حال ہی میں ریان نے 668 واں جرم کیا ہے جس پر انہیں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرک ریان کے جرم کا ریکارڈ اتنا طویل ہے کہ اسے لکھنے کے لیے پورا رجسٹرڈ درکار ہوگا اور لنکا شائر پولیس نے اس کا ریکارڈ پرنٹ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اسے نہ چھاپنے کا مشورہ دیا ہے۔

تازہ واردات میں انہوں نے 24 اپریل کو چلتی بس میں ایک خاتون مسافر سے بدتمیزی کی، اس کے بعد وہ دوسری بس میں سوار ہوئے اور وہاں بھی لڑائی جھگڑا کیا، گرفتاری کے بعد جج نے ریان کو فوراً جیل بھیج دیا۔

ریان فراڈ، چوری، خواتین پر جنسی حملوں، فساد اور جھگڑوں کی طویل فہرست رکھتے ہیں، جیل میں ریان پیٹرک کی دماغی حالت کا جائزہ لیا جائے گا اور شراب نوشی چھڑانے کے جتن کیے جائیں گے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ جیل سے رہا ہونے کے تین روز بعد ہی دوبارہ گرفتار ہوکر جیل بھیج دئیے گئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -