جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نوجوانوں کو روزگار نہ دینے والے نظام کو آگ لگا دوں گا، حنیف عباسی نے جو بویا وہی کاٹا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کو روزگار نہ دینے والے نظام کو آگ لگا دیں گے، اور 20 ہزار نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہزارہ کالونی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ’چاہے ہتھکڑیاں لگ جائیں 20 ہزار نوجوانوں کو روزگار دوں گا۔‘

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کے جال بچھانے کا سہرا ان کے سر ہے، حکومت بننے کے فوراً بعد لئی ایکسپریس وے پر کام کا از سرِ نو آغاز کریں گے، جیے یا مریں لئی ایکسپریس وے منصوبہ جلد مکمل کریں گے۔

- Advertisement -

انھوں نے دعویٰ کیا کہ منتخب ہو کر راولپنڈی شہر کے لیے غازی بروتھا نہر سے پانی کی خصوصی لائن لائیں گے جس سے شہر کو 200 ملین گیلن یومیہ پانی ملے گا۔

دریں اثنا شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کے خلاف آنے والے فیصلے پر تبصرہ کیا ’حنیف عباسی نے جو بویا وہی کاٹا۔‘

ایفی ڈرین کوٹہ کیس، حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا


انھوں نے کہا کہ حنیف عباسی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اس حال کو پہنچے ہیں، ان کے خلاف فیصلہ بہت عرصے سے التوا میں تھا۔

شیخ رشید نے کہا ’این اے 60 میں حنیف عباسی کا کوئی متبادل امیدوار نہیں ہے، اب اس حلقے میں ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی سے ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم کے جیل جانے سے ن لیگ کو بہت نقصان ہوا، پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ نواز شریف جیل گئے تو ملاقات کے لیے بہت کم لوگ آئیں گے، انتخابات میں تحریک انصاف 100 سے زائد نشستیں لے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں