اشتہار

سعودی عرب: ایک سال میں سیکیورٹی فورسز نے ہزاروں منشیات اسمگلرز گرفتار کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے ایک سال میں متعدد اہم کارروائیوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں منشیات اسمگلرز گرفتار کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف جاری بڑی کارروائیوں میں گذشتہ ایک سال کے دوران 1628 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ماضی سے ہی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں جبکہ گذشتہ ایک سال کے دوران گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں میں 600 کے قریب سعودی شہری ہیں۔

- Advertisement -

پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2017ء سے مارچ 2018ء تک اکتالیس ممالک سے تعلق رکھنے والے منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے باعث مذکورہ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔


سعودی عرب: پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش ہلاک 4 گرفتار، 1 اہلکار جاں بحق


حکام کے مطابق ان اہم کارروائیوں سے منشیات فروشی اور دیگر سنگین وارداتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، ڈرگ مافیا کی سعودی عرب میں کمر توڑی دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران میں مسلح مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے اور جھڑپوں میں دس اسمگلر ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے تھے جبکہ تینتیس سیکیورٹی افسر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ہی سعودی عرب میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر سیکیورٹی اداروں کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش ہلاک 4 گرفتار، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں