جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ، جسٹس شوکت عزیزکے الزامات پرضروری کارروائی کرے،  پاک فوج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ نشراشاعت کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج نے ریاستی اداروں پر الزامات لگائے، سپریم کورٹ الزامات سے متعلق ضروری کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاعت  ( آئی ایس پی آر) نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مختصر پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کا وقار اور احترام بے حد ضروری ہے۔

جسٹس شوکت صدیقی جسٹس شوکت صدیقی

آئی ایس پی آر کی جانب سے  جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ہائی کورٹ کے جج نے ریاستی اداروں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں،  اداروں کے وقار کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ سپریم کورٹ ان الزامات پر ضروری کارروائی شروع کرے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کے بیان کا از خود نوٹس لیا تھا۔

چیف جسٹس نے  گزشتہ روز کی جانے والی تقریر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ایک جج کا بیان پڑھا، بہت افسوس ہوا۔بطورعدلیہ سربراہ یقین دلاتاہوں ہم پرکسی کادباؤنہیں، ہم پوری طرح آزاد اور خود مختار کام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت صدیقی نے عدلیہ اور پاک فوج پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے ،ان کے خلاف پہلے سے ایک جوڈیشل ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر ہے  جس کی سماعت جولائی کے آخری ہفتے میں ہو گی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل اس پرعدالتی کارروائی کرے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں