اشتہار

قوم نے ثابت کردیا دہشت گردوں کو شکست دے کررہیں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ملک دشمن قوتوں کیخلاف اتحاد کے ساتھ سینہ سپر ہے، قوم نے ثابت کردیا دہشت گردوں کو شکست دے کر رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آرمی چیف نے اپنا حق رائے دہی راولپنڈی میں استعمال کرلیا، جنرل قمرجاوید باجوہ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

آرمی چیف نے ایف جی قائداعظم سیکنڈری اسکول چکلالہ میں پی پی11 پولنگ اسٹیشن نمبر 45 پر ووٹ کاسٹ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایسی قوتوں کے نشانے پر ہیں جو پاکستان دشمن ہیں، ملک دشمن قوتوں کے خلاف بڑی حد تک کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ملک دشمن قوتوں کیخلاف اتحاد کیساتھ سینہ سپرہے، قوم نے ثابت کردیا دہشت گردوں کوشکست دے کر رہیں گے، قوم باہر نکل کر بلا خوف وخطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے۔


مزید پڑھیں:  عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی ، دس کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے گیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں