راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم وطنوں کا شکریہ، پاک فوج سے پاکستانیوں کی محبت کا اظہار آج دنیا نے دیکھ لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کو پھر فتح حاصل ہوئی ہے، پاکستانی عوام نے گھناؤنا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج عوام کے غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے مضبوط ہے، ہماری زندگیاں پاکستان اور اس کے عوام کے لیے وقف ہیں۔
ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں عوام کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو پھول پیش کیے گئے جبکہ متعدد مقامات پر ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔
Thank you fellow Pakistanis. World has seen your love & respect for Pak Armed Forces & LEAs today. U hv rejected all kinds of malicious propaganda. We are strong because we have your unflinching support. Our lives are dedicated to Pakistan and its People.
🇵🇰Pakistan wins again! pic.twitter.com/MGbujoGjZk— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 25, 2018
خیال رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا۔