جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی میڈیا پاکستانی انتخابات کے بجائے اپنے معاملات پر توجہ دے، ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کیخلاف بھارتی میڈیا زہر اگلنا بند کرے، اور اپنے داخلئی معاملات پر توجہ دے۔

یہ بات محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہی، ترجمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، جس کے خلاف بھارتی میڈیا بےبنیاد واویلا کررہا ہے۔

اسے انتخابات کے نتیجے میں حکمرانی پر فائز ہونے والی جماعت کو تسلیم کرنا چاہیے، ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی فکر کرنے کے بجائے اپنے داخلی مسائل پرتوجہ دے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کو پاکستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی واضح اکثریت ہضم نہیں ہورہی، اس نے اپنی رپورٹس میں پاکستان پر بے سروپا الزامات کی بھرمار کر رکھی ہے۔

عمران خان کی ممکنہ جیت پر بھارتی میڈیا کو مروڑ اٹھنے لگی ہے کچھ بھی ہو جائے عمران خان نہ جیتیں، بھارتی میڈیا کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

کچھ بھی ہو جائے عمران خان نہ جیتیں، بھارتی میڈیا کھل کر سامنے آ گیا

پاکستانی اداروں پر الیکشن میں مداخلت اور دھاندلی کی الزام تراشی پر اتر آیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سرکاری طور پر دہشت گرد ریاست بننے جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ عمران خان کی ہار سے بھارت کو فائدہ جب کہ ان کی جیت سے بھارت کو نقصان ہوگا، خیال رہے کہ کل ملک میں عوام نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں