جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی270 نشستوں پرنتائج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 270 نشتوں کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 115 نشتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے270، پنجاب کے 295، سندھ کے 129، خیبرپختونخواہ کے 97 اوربلوچستان کی 50 نشتوں کےحتمی نتائج کا اعلان کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی اور خیبرپختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن، سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے اب تک کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو 129 اور تحریک انصاف کو 123 جبکہ آزاد امیدواروں کو 28 نشتیں ملی ہیں۔

عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ان کی حکومت میں احتساب خود ان سے شروع ہوگا۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی حلقوں کو جن حلقوں کے نتائج پراعتراض ہے، ان کو کھلوا دیں گے، جہاں دھاندلی کا کہا جا رہا ہے، وہاں تحقیقات کرانے کے لیے تیار ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں