اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر ایوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو ایجنڈا دیا، اس پر100 فی صد عمل درآمد ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، قانون کی بالادستی اور احتساب کے نظام سےمتعلق گفت گو ہوئی۔
بابر ایوان نے کہا کہ عمران خان نے کل قوم کو اپنا ایجنڈا پیش کردیا، تحریک انصاف حکومت لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دھاندلی کے الزامات پر حلقے کھلوانے کے لیے تیار ہیں، مگر یاد رہے، گذشتہ انتخابات میں کہا گیا تھا کہ کوئی حلقہ نہیں کھولیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کرائے، ماضی میں اس قسم کےکامیاب الیکشن کی مثال نہیں ملتی۔
انھوں نے کہا کہ تاجربرادری کااعتماد بحال ہوچکا ہے، ڈالر کی قیمت نیچےآنے لگی ہے، خواتین کی جائیدادسےمتعلق کچھ قوانین متعارف کرائیں گے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت سب سے رابطےکرے گی، بلوچستان میں مخلوط حکومت بنے گی، وفاق، کے پی اور پنجاب میں اکثریت ہے حکومت بنائیں گے، کابینہ لشکرنہیں ہوگی، سادگی اپنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سادگی سے متعلق باقاعدہ ایک کمیٹی بھی بنائی جائے گی، دیکھا جائے گا کہ وزارتوں کے اخراجات کس طرح کم کیے جائیں، غیرترقیاتی اخراجات کوکم کریں گے۔
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی251 نشستوں پرنتائج کا اعلان
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔