لاہور: تخت پنجاب کے لیےجاری سیاسی جنگ میں تحریک انصاف کو ن لیگ پر برتری حاصل ہے
تفصیلات کے مطابق وفاق کے بعد تخت لاہورمیں بھی ن لیگ کے دھڑن تختہ ہونے کا امکان ہے. تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کر دیا.
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نتائج کے مطابق ن لیگ129 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جب کہ تحریک انصاف کا 122 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے.
تجزیہ کاروں کے مطابق تحریک انصاف نمبرگیم میں مسلم لیگ ن کومات دے سکتی ہے، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اٹھارہ آزاد امیدوارکل پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے.
ساتھ ہی تحریک انصاف کو مسلم لیگ ق کی حمایت بھی حاصل ہے، دونوںپارٹیوں نے عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی تھی.
اگر تحریک انصاف کامیاب رہی، تو دس سال کے طویل عرصے بعد پنجاب میں ن لیگ اقتدارسے باہرہوجائے گی.
حکومت بنانے کے لیے149 کا عدد درکار ہے. پی ٹی آئی نے ابتدائی طورپر18 آزاد امیدواروں سے رابطہ کیا ہے، جو جلد عمران خان کےساتھ پریس کانفرنس کریں گے.
وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟
اگر تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بناتی ہے، تو پارٹی کے لیے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آسان نہیں ہوگا.
پارٹی ذرایع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ کےلیےعلیم خان اور فواد چوہدری مضبوط امیدوارہیں،علیم خان کو جہانگیرترین کی حمایت بھی حاصل ہے.
البتہ کچھ حلقوں کی جانب سے شاہ محمود قریشی کا بھی نام لیا جارہا ہے، جو ممکنہ طور پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر دوبارہ الیکشن لڑیں گے. کہا جارہا ہے کہ شاہ محمودقریشی نےوزیرخارجہ بننےسےمعذرت کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی251 نشستوں پرنتائج کا اعلان
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔