بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سعدرفیق دوبارہ گنتی کے بعد بھی جیت نہ سکے، کپتان کی کامیابی برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: این اے 131 میں‌ دوبارہ گنتی بھی مسلم لیگ ن کے کام نہ آئی، پاکستان تحریک انصاف کی لیڈ برقرار رہی.

تفصیلات کے مطابق لاہورکے اہم ترین حلقے این اے131 پر دوبارہ گنتی کے باوجود سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کامیابی حاصل نہیں کرسکے.

اس حلقے میں سعدرفیق کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد شکست ہوئی تھی.

سعد رفیق کی جانب سے اس شکست پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا گیا تھا.

مطالبے کے نتیجے میں‌ آج اس حلقے میں دوبارہ گنتی ہوئی.البتہ مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی پی ٹی آئی کی لیڈ برقرار رہی.

اس عمل کے بعد خواجہ سعدرفیق کو صرف 60 ووٹوں کا فائدہ ہوسکا. یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے حلقہ این اے131 میں عمران خان کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پریذائڈنگ افسر نے سیکڑوں ووٹ مسترد کیے، اس لیے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔

انتخابی نتائج کے مطابق این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کئے جبکہ سعد رفیق 83 ہزار 633 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔


سعد رفیق کی درخواست،این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم ، عمران خان کل طلب


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں