اشتہار

ایتھنز میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری یونانی وزیر اعظم نے قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ایتھنز: یونان کے دار الحکومت ایتھنز میں لگنے والی خوفناک آگ کی ذمہ داری یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق یونان کے وزیراعظم الیکسس سپراس نے ایتھنز کے نواحی علاقوں میں لگنے والی شدید آگ کی سیاسی و اخلاقی ذمہ داری قبول کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی وزیر اعظم کو ناقص انتظامات کی وجہ سے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس کے باعث انہوں نے ذمہ داری قبول کی۔

- Advertisement -

مخالفین کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی فوری کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے۔


ایتھنز کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچادی، 74 افراد ہلاک


خیال رہے کہ ایتھنز کے نواح میں لگنے والی اس آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستاسی تک پہنچ چکی ہے اور ابھی جلی ہوئی جگہوں سے ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ آگ رواں ماہ 24 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے لگی اور تیزی سے پھیلتی چلی گئی، گھروں سے بھاگنے والے افراد بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ جنگلات میں لگنے والی خطرناک آگ نے آبادی کو لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے نتیجے میں 87 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، آگ ایتھنز کے اردگرد تقریباً 50 کلو میٹر تک پھیل چکی ہے جس سے 100 کے قریب گھر اور متعدد گاڑیاں بھی جل چکی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں