کراچی: اے آر وائی نیوز کی رپورٹ پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کراچی کے دکھی خاندان کی مدد کو پہنچ گئے، ننھے مریض طارق کا علاج شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی خدمت کی ایک اور شان دار مثال سامنے آ گئی ہے، یہ مثال بحریہ ٹاؤن اور اے آر وائی نیوز نے مشترکہ طور پر قائم کی ہے۔
کراچی کے ننھے طارق کو مسیحا مل گیا، اسٹوریج ڈِس آرڈر میں مبتلا ڈیڑھ سالہ طارق کی زندگی خطرے سے دوچار ہے، مہنگا علاج غریب والد کے بس میں نہیں تھا۔
ننھے طارق کی زندگی بچانے کے لیے ڈاکٹروں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ تجویز کیا ہے، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ دیکھ کر ملک ریاض مدد کے لیے متحرک ہوئے۔
بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین نے ننھے مریض کے مہنگے علاج کا خرچا اٹھانے کا اعلان کر دیا، بحریہ ٹاؤن کی ٹیم طارق کو لے کر اسپتال پہنچ گئی ہے۔
سیسہ ۔ ہمارے بچوں کا خاموش قاتل
دکھیاری ماں نے اپنے ننھے بچے کا علاج شروع ہونے پر ملک ریاض کے لیے دعائیں دیں، بچے کی دادی بھی ننھے لعل کی زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے کراچی کے دکھی گھرانے کی رپورٹ نشر کی تھی، ننھے طارق کی زندگی بچ جانے کی امید پر تڑپتی ممتا کو قرار آگیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔