ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ملاقات میں ایم کیوایم نے کوئی مطالبہ نہیں کیا‘ جہانگیرترین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات میں کراچی کی ترقی کے لیے بات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے اسلام آباد روانگی سے قبل غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات میں کراچی کی ترقی کے لیے بات ہوئی، ہم نے مل کرشہری سندھ کوحق دینا ہے جوپہلے نہیں دیا گیا۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کوتبدیل کرنے کا اب وقت آگیا ہے، سوائے2 اسٹیٹس کو پارٹیوں کے جو ہمارا ساتھ دے شامل کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات، متحدہ نے حمایت کا معاملہ رابطہ کمیٹی کے سپرد کردیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاق میں حکومت سازی کے سلسلے میں جہانگیر ترین کی زیر قیادت پی ٹی آئی کے وفد نے ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد جا کر رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں بنیادی چیزوں پر ہمارے اور ایم کیوایم کے خیالات ملتے ہیں۔

عمران خان کو وزیراعظم بنا کر گھر چلا جاؤں گا، جہانگیر ترین

واضح رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنا کر گھر چلا جاؤں گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں