جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے برازیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے برازیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی، برازیلین چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ادیمیر سبر ھینو نے جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت باہمی فوجی تعاون ، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور فوجی سطح پر رابطوں کو بہتر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ برازیلین چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور کامیابیوں کوسراہا۔

قبل ازیں جب برازیلین چیف آف اسٹاف جی ایچ کیو پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، جس کے بعد انہوں نے یادگارشہدا پر پھول بھی چڑھائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں