ٹورنٹو : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی کے لیے سب لوگوں کوعمران خان کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شاہد آفریدی فاونڈیشن کی فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں مایہ ناز آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کے لوگ بھی پاکستانی ہیں، پسماندہ علاقوں کی عوام کی ترقی بہت ضروری ہے، ہمیں ان کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 22سال کی جدوجہد میں کامیابی حاصل کی، وہ پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں اس لیے تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ انھیں سپورٹ کریں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی 22سال کی جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی، شاہد آفریدی
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تاریخی کامیابی پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 22سال کی جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے عوام کوبہت توقعات ہیں، توقع ہے کہ عمران خان فرنٹ سے لیڈ کریں گے، تمام مخالف پارٹیوں اور میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ نتائج تسلیم کریں اور پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کریں۔