منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، عمران خان پر پورا بھروسہ ہے، جاوید میانداد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز ان کے ہارس ٹریڈنگ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، مجھے عمران خان اور ان کے کردار پر پورا بھروسہ ہے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جاوید میانداد نے کہا کہ ایک شخص نے نئے پاکستان کے لیے نعرہ لگایا اور بے انتہا محنت کی۔

نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کے خلاف جوڑ توڑ ہورہی ہے، عمران خان کے ساتھ20 سال رہا ہوں، ان کی میں ضمانت دیتا ہوں، میرے بچوں اورمیں نے بھی عمران خان کوووٹ دیا ہے۔

جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ میرے کل کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، غلط باتیں مجھ سے منسوب کی جارہی ہیں یہ مناسب نہیں، آپ کو پتا ہے کہ کون چور ہے اور کس نے پیسے کا استعمال کیا ہے، مجھےعمران خان اور ان کے کردار پر پورا بھروسہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جاوید میانداد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ الیکشن جیتنے والے امیدوار اپنی بولیاں لگوا رہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں حکومت سازی کیلئے ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیتنے والے امیدوار عوامی میڈیٹ کا احترام کریں اور ملک و قوم کی خدمت پر توجہ دیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں