اشتہار

امریکا، پولیس مقابلے میں ملزم اور یرغمال خاتون ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: امریکی ریاست لاس اینجلس میں ہونے والے پولیس مقابلے میں پولیس کی نااہلی کے سبب ملزم اور یرغمال خاتون دونوں مارے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس پولیس کی نااہلی نے یرغمال خاتون کو بھی ہلاک کردیا، چاقو بردار شخص نے خاتون کر یرغمال بنایا ہوا تھا۔

لاس اینجلس پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص ہاتھ میں چاقو لے کر گھوم رہا ہے جس پر پولیس نے چاروں طرف سے اسے گھیر لیا اور چاقو پھینکنے کے لیے کہا، کچھ دیر تک تکرار کے بعد ملزم نے قریب سے گزرتی خاتون کو چاقو کی نوک پر یرغمال بنالیا۔

- Advertisement -

ملزم کے خاتون کو یرغمال بنانے کے بعد پولیس نے خاتون کو بازیاب کروانے کے بجائے گھبراہٹ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ملزم کے ساتھ یرغمال خاتون بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق تیرہ سالوں میں یہ پہلا واقعہ ہے لاس اینجلس پولیس جس خاتون کو بے گناہ سمجھتی تھی اسے ہی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا۔

پولیس چیف مائیکل مورے کا کہنا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک نیا ٹریننگ پروگرام شروع کررہا ہے جس میں اس طرح کے واقعات کے نمٹنے کے لیے پولیس افسران کو ٹریننگ دی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں