ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عدالت سے سزا پانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہی ہوتا ہے،نعیم الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے خلاف بیانات کی نئی سوچ سامنے آئی تھی، سزا موزوں ہے، عدالت سے سزا پانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست میں اس قسم کے رجحان کی حوصلہ شکنی بہت ضروری ہے، عدلیہ کے خلاف بیانات کی نئی سوچ سامنے آئی تھی، سزا موزوں ہے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عدالت کی توہین کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے، عدلیہ کی توہین آئین کیخلاف ہے، بیان دینےوالوں کو سزا دینے کی ضرورت ہے، رجحان کو ختم کرنا چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت سے سزا پانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہی ہوتاہے، جب بھی غلطی ہوتسلیم کرکے معافی مانگ لینی چاہیے۔

گذشتہ روز رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی وزرا کے حوالے سے جیسے ہی فیصلہ ہوگا کپتان اعلان کریں گے، عوام سنہرے دور کے لیےتیار ہوجائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی وزراکااعلان کپتان جلد کریں گے جبکہ حلف برداری میں سربراہان مملکت بلانےکافیصلہ نہیں کیا۔


مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس: طلال چوہدری 5 سال کے لیے نا اہل قرار


یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر لیگی رہنما طلال چوہدری کو ایک لاکھ جرمانے اور پانچ سال کیلئےنااہل قراردے دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے جڑانوالہ کے جلسے میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی 24 اور 27 جنوری 2018 کی تقاریرمیں عدلیہ مخالف تقاریر پرنوٹس لیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں