جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب: خاتون کی گاڑی کو نذر آتش کرنے والا نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی پولیس نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگانے کے جرم میں نوجوان کو گرفتار کرلیا، گاڑی کو نذر آتش کرنے والا ملزم خود بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے بعد ریاست کے مختلف حصّوں میں خواتین کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

سعودی عرب کے خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی پولیس نے خفیہ کیمروں کی مدد سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک خاتون کی گاڑی کو آتش گیر مادے کی مدد سے جلایا تھا۔

- Advertisement -

سعودی عرب کی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دمام شہر کی ایک خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کے قریب ایک نامعلوم شخص نے گھر کے قریب کھڑی گاڑی کو جلادیا ہے۔

سعودی پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد شناخت کے مدد گرفتار کیا گیا ہے جس کی عمر 20 سال ہے، سی سی ٹی کیمروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے الخالدیہ کے علاقے میں کھڑی گاڑی پر آتش گیر مادہ ڈال کر آگ لگائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو نذر آتش کرنے کے دوران نوجوان خود بھی آگ کی لپیٹ میں آکر وہ خود بھی جھلس گیا تھا۔

سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد ملزم کے زخمی ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال نوجوان کی جانب سے گاڑی کو نذر آتش کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں