جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کارکنان انتخابات میں بے ضابطگی کے شواہد پارٹی الیکشن سیل کو بھیجیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

ک

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی حالیہ انتخابات کو مسترد کرچکی ہے، کارکنان انتخابات میں بے ضابطگی کے شواہد پارٹی الیکشن سیل کو بھیجے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ہمایوں خان نے بلاول بھٹو کو انتخابات کی بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ کارکنوں کو متحرک رکھا جائے، جلد خیبرپختونخوا کا تفصیلی دورہ کروں گا، پیپلزپارٹی کارکنوں جیسا بہادر، ثابت قدم اور وفادار کوئی نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جمہوریت سب سے زیادہ عزیز ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، بلاول بھٹو زرداری

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاق کے بعد پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، کسی کی غیر مشروط حمایت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں صرف پیپلزپارٹی ہی بنا سکتی ہے، انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی کی غیرمشروط حمایت نہیں کریں گے ہماری حمایت اور مخالفت صرف عوامی مسائل کی بنیاد پر ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن کی شفافیت پر اعتراض کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں مگر پارلیمنٹ جاکر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں