جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی: 6 سالہ بچی ’کائنات‘ زیادتی کے بعد قتل، چوتھا ملزم بھی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے بھٹائی آباد میں چھ سالہ بچی کائنات سے زیادتی کرنے والے چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، حراست میں لیے جانے والے تینوں افراد قریبی رشتے دار ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی سلمان لودھی مطابق دوروز قبل کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں 6 سالہ بچی کائنات کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، مذکورہ بچی کے  پوسٹ مارٹم کی رپورٹس میں زیادتی ثابت ہوئی تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا اور سب سے پہلے مقتولہ کی بڑی بہن سے شک کی بنیاد پر تحقیقات کیں جس کے بعد گزشتہ روز تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، حراست میں لیے جانے والے افراد میں سے ایک شخص کائنات کا بہنوئی بھی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت الطاف اور عارف کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے مزید گرفتاریاں کیں جبکہ ایک مفرور شخص کو پولیس نے آج گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی : کائنات کا زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل

واضح رہے کہ دو روز قبل گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد سے 6 سالہ بچی کائنات کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق کائنات سے ایک ماہ تک زیادتی اور اُسے مختلف طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے شواہد ملے ہیں، بچی کو پیٹ پر وزنی چیز بھی ماری گئی اور پھر اُسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں