اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔
ایم کیو ایم کے وفد اور عمران خان کے درمیان ملاقات ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہو رہی ہے۔
اس سے قبل ایم کیو ایم رہنماؤں نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں عارف علوی اور عمران اسمعٰیل بھی شریک تھے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، کنور نوید جمیل، وسیم اختر اور فیصل سبزواری شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا عمران خان کی حمایت کا اعلان
ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کا وفد اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے گا اور انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کروائے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان نے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے وزارت عظمیٰ کے لیے ایم کیو ایم عمران خان کی حمایت کرے گی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔