اشتہار

سعودی عرب: حج آپریشنل پلان کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم الحرمین الشریفین کے مشیر، مکہ معظمہ کے گورنر اور مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے حج 1439ء کے آپریشنل پلان کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں سال حج کے موقع پر دنیا بھر سے آئے عازمین حج کی خدمت پر 14 ہزار اہلکار اور 400 گاڑیاں مختص کی گئی ہیں، حج آپریشنل پلان کے اعلان کا مقصد حج کے حوالے سے تیار کردہ منصوبوں کو عملی شکل میں لانا اور ان کی کارکردگی سے استفادہ کرنا ہے۔

حج آپریشن پلان کی نگرانی مشاعر مقدسہ اتھارٹی کو سونپی گئی ہے، اس میں مشاعر مقدسہ ٹرین، الجمعرات تنصیبات، سیوریج، طہارت خانوں کا قیام اور پانی کی فراہمی، حجاج بیت اللہ کو پانی پلانے کا منصوبہ، حج سروس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دیگر خدمات شامل ہیں۔

- Advertisement -

حج آپریشنل پلان کی نگران اتھارٹی کے ترججمان انجینئر جلال بن عبدالجلیل کعکی نے ایک بیان میں کہا کہ حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ گورنر مکہ کی زیر نگرانی روبہ عمل ہے، گورنر مکہ اور ان کے نائب حج سے متعلق سروسز کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج کے موقع انتظامی اور تکنیکی عملے سمیت 14 ہزار افراد کو حجاج کی خدمت پر مامور کیا جائے گا جبکہ حجاج کرام کی آمدورفت کے لیے 400 گاڑیوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

عبدالجلیل کعکی کے مطابق حج آپریشنل منصوبے کے تحت الماعر ترین آٹھ زی الحج کو منیٰ سے حجاج کرام کو عرفات، وہاں سے پھر منیٰ لائے گی، یوں المشاعر ٹرین کی مدد سے ساڑھے تین لاکھ حجاج کرام کو عرفات تک ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں