منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سندھ میں عید الاضحیٰ پر بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ پر بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحی کے موقع پر بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر اور ڈپٹٰ کمشنر سے اجازت لینا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لیے بغیر اجازت کیمپ نہیں لگائے جاسکیں گے، بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق عید الاضحی کے تین روز تک لاؤڈ اسپیکر اور سیاسی جھنڈوں کے استعمال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور زبردستی کھالیں چھیننے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اس سلسلے میں سندھ بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں